صوبہ میں دس ہزار سکول سولر انرجی پرمنتقل، ڈاکٹر اختر ملک

صوبہ میں دس ہزار سکول سولر انرجی پرمنتقل، ڈاکٹر اختر ملک

  

 ملتان ( سٹی رپورٹرر)خواتین کا تعلیم پر مساوی حق ہے۔پڑھی لکھی ماں ہی باشعور اور مہذب قوم دے سکتی ہے وزیراعلی پنجاب فروغ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں 38 ہزار سکولوں کو آپ گریڈ کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے آواز فاؤنڈیشن اور شعور ترقیاتی تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ ایجوکیشن کانفرنس (بقیہ نمبر59صفحہ6پر)

برائے جنوبی پنجاب میں بچیوں کی تعلیم کا فروغ اور ہماری زمہ داریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کا پیسہ انہی پر لگا رہی ہے۔نیلی و پیلی ٹیکسی یا اورنج لائن پر یا سیوریج پر نہیں اساتذہ کو ایک ٹرانسفر،جنوبی پنجاب سیکریڑیٹ،کا تحفہ دینے کے ساتھ اب تک پنجاب کے 10ہزار سے زائد سکول سولر انرجی پر منتقل کیے جاچکے ہیں جن میں سے 25 سو ایسے سکول تھے جہاں بجلی موجود نہیں تھی یا وولٹیج انتہائی کم تھا اور داخلہ نہ ہونے کے برابر تھا آج وہاں شرح خواندگی بڑھ چکی ہے۔اسی طرح جنوبی پنجاب گرلز ایجوکیشن فنڈ کے قیام کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔تاکہ اس خطہ کی زیادہ سے زیادہ بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہو سکیں۔آواز فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو ضیاء الرحمن نے کہا کہ ملک بھر میں 2کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں جن میں سے پنجاب کے 80لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔سالانہ صرف 14لاکھ بچیاں میڑک کرپاتی ہیں۔2 سے سوا دو کروڑ بچیاں بھی سکولوں میں نہیں جاتی ہیں جن کی بنیادی وجہ غربت،ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی،سکولوں میں ٹوائلٹ،چاردیواری اور کلاس رومز کا فقدان ہے ان کو دور کیا جائے۔تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے جیسے تسلیم کرتے ہوئے 2014 میں مفت لازمی تعلیم کا بل منظور ہوا تاہم نفاذ آج تک یقینی نہیں بنایا جاسکا۔ریاست کو چاہیئے کہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے جنوبی پنجاب میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کو دیتے ہوئے جنوبی پنجاب میں گرلز ایجوکیشن کے فروغ کیلیے سپورٹ فنڈ قائم کرے رکن صوبائی اسمبلی و ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب سبین گل خان اور ممبر صو بائی اسمبلی ملک سلیم لابر نے کہا کہ تعلیم نسواں ایک وقت میں خواب سمجھا جاتا تھا تاہم آج بچیوں کی حوصلہ افزا تعداد علم حاصل کررہی ہے موجودہ حکومت بچیوں کی تعلیم کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے اور تعلیم نسواں حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

ڈاکٹراخترملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -