آر پی اوملتان کا میلسی کادورہ، تفتیشی افسروں سے ملاقاتیں

آر پی اوملتان کا میلسی کادورہ، تفتیشی افسروں سے ملاقاتیں

  

ملتان،میلسی (وقائع نگار،تحصیل رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے ایس ڈی پی او دفتر میلسی کا معائنہ کیا اور ایس ڈی پی او آفس کا ریکارڈ ملاحظہ کیا انہوں نے سنگین مقدمات کے مدعیان سے ملاقات کر کے تفتیش میں پیشرفت بارے معلومات لیں آر پی او سید خرم علی نے تفتیشی افسران سے تفتیشی امور بار پوچھ گچھ کی اور انہیں تمام پہلووں کو مد نظر رکھ کر میرٹ(بقیہ نمبر60صفحہ6پر)

 پر مقدمات یکسو کرنے کی ہدایت کی ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ لوگوں کو انصاف دینا بھی عبادت ہے اس لئے معمولی دنیاوی منفعت کی خاطر آخرت کا زاد راہ ضائع نہ کریں  انہوں نیایس ڈی پی او کو سنگین مقدمات کی تفتیش کی مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے تھانہ لڈن کا معائنہ کیا تھانہ کے فرنٹ ڈیسک،حوالات،مال خانہ کا جائزہ لیا تھانہ لڈن کا ریکارڈ ملاحظہ کیا اورجلد ریکارڈ مکمل کرنے کی ہدایت کی آر پی او سید خرم علی نے تھانہ کی حوالات میں بند ملزمان سے پوچھ گچھ کی انہوں نیایس ایچ اوکوشام دو گھنٹے تھانہ میں موجود رہ کر لوگوں کے مسائل خود سن کر حل کرنے کی تاکید کی آر پی او نے تھانہ کی حوالات،فرنٹ ڈیسک اور ایس ایچ او روم میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی کارکردگی دیکھی ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ ایف آئی آر کا فوری اندراج یقینی بنایا جائے اور لوگوں کی درخواستوں کو میرٹ پر نمٹائیں انہوں نے کہا کہ تھانہ میں بند گاڑیاں ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کریں دریں اثنا ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے ایم۔پی او اعجاز سلطان بندیشہ کے ہمراہ جھال سیال کا دورہ کیا اور  اعجاز سلطان بندیشہ کی تجویز پر جھال سیال کے مقام پر نئے مجوزہ تھانہ کے قیام کے لیے اراضی کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں حکومت کے ساتھ ضروری خط و کتابت عمل میں لائی جائیگی۔

سید خرم علی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -