ملتان، 28منٹ کی بارش، واسا کا ایمرجنسی پلان پانی میں غرق: سڑکیں، گلیاں، ندی نالو ں میں تبدیل 

ملتان، 28منٹ کی بارش، واسا کا ایمرجنسی پلان پانی میں غرق: سڑکیں، گلیاں، ندی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹی  رپورٹر، نیوزرپورٹر) ملتان میں  28منٹ کی بارش نے واسا کا ایمرجنسی پلان پانی میں ڈبو دیا، سڑکیں گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیاہے ملتان شہر کے مختلف علاقوں حسن پروانہ، خونی برج، ابدالی روڑ، بوسن روڑ، نواں شہرچوک، کلمہ چوک، گلگشت، دیوان کا باغ امیرآباد، قدیر آباد، معصوم شاہ روڑ، پرانا شجاع آباد روڑ، رائٹر کالونی سمیت شہری کے معتدد علاقے پانی میں ڈوب گئے اسی طر ح شہر کی مختلف سڑکوں، گلیوں اور علاقوں میں کھلے مین ہول میں گرنے سے کئی موٹر سائیکل سوا ر زخمی ہوگئے ہیں وقفہ وقفہ سے ہونے والی بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں رات گئے تک واسا کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا آغا ز نہ ہو سکاہے کمشنر ملتا ن ڈو یژ ن ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز شدید بارش کے بعد شہر کا ہنگامی دورہ کیا اس موقع پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کے نکاس کا جائزہ لیا۔کمشنر نے واسا ڈسپوزل سٹیشن کو فوری چالو کرنے اور مشینری فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔کمشنر ملتان نے کہا کہ بارشوں کے پیش نظر تمام محکمے ریڈ الرٹ ہیں۔واسا تمام مشینری کے ذریعے نشیبی علاقوں کو کلئیر کرے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے فیلڈ میں ہے۔ تمام ڈسپوزل سٹیشن مکمل فعال اور ورکنگ میں ہیں۔دریں اثنااس موقع پر ایم ڈی واسا نے نکاسی آب کے انتظامات پر تفصیلی بریفننگ بھی دی۔ میپکوترجمان نے کہا ہے کہ میپکو ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں بارش اور آندھی سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔ جنوبی پنجاب کے 13اضلاع کو بجلی فراہم کرنے والے 9آپریشن سرکلوں کے 150فیڈرز ٹرپ ہوئے۔ ملتان، خانیوال، وہاڑی، مظفرگڑھ،ڈی جی خان،بہاولپور، رحیم یار خان، ساہیوال اور بہاولنگر میں بھی بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر آپریشنل افسران کی زیر نگرانی بارش رکنے کے بعد بجلی بحال کرنے کی سرگرمیاں شروع کی گئیں۔ لائن سٹاف کو ٹی اینڈ پی کے استعمال اور سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمدکرنے کی ہدایت کی گئی۔منگل کے روز ملتان میں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال نے واسا میں ہائی الرٹ جاری کردیااورتمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، سٹاف کو اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے طلب کرلیا اس دوران کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم نے منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال کے ہمراہ چونگی نمبر 9 چوک،بوسن روڈ، ایل ایم کیو روڈ،انڈر بائی پاس، جنرل بس اسٹینڈ، چوک کمہاراں والا سمت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے نکا سی آب کے انتظامات کو چیک کیا اور ڈسپوزل سٹیشن کی ورکنگ کا معائنہ کیا کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے واسا افسران کو ہائی الرٹ رہنے اور نکاسی آب کا آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا انہوں نے،اہم شاہراہوں میٹرو روٹ سمیت نشیبی علاقوں سے بھی بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کرنے کی ہدایت کی منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے کمشنر ملتان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کو نکاسی آب کا آپریشن بروقت مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی بعد ازاں منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے متعلقہ سیوریج سٹاف کو سڑکوں پر مین ہولز کورز ہٹانے اور سکر مشینوں کے ذریعے پانی اٹھانے کا حکم دیااور تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو فل کیپیسٹی پر چلانے کی ہدایت کی اس دوران ایم ڈی واسا کو مختلف ڈسپوزل اسٹیشنز پر مسلسل بجلی کے غائب ہونے بارے بھی آگاہ کیا جس پر انہوں نے لوڈ شیڈنگ کے دوران ڈسپوزل اسٹیشنوں کو جنریٹرز  پر چلانے کی ہدایت کی۔روز ملتان میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ جس پر کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر چوہدری بابر حسین نے عملہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا اورتمام روڈز سے ہنگامی بنیادوں پر بارش کا پانی نکال نے کی ہدایت کی۔ چوہدری بابر حسین نے متعلقہ افسران کو بھی فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی  اور کہا  کہ میں از خود بھی روڈز کو چیک کروں گا۔ ایگزیکٹو آفیسرچوہدری بابر حسین کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کنٹونمنٹ عملہ متحرک رہا اور کینٹ ایریا میں صفائی ستھرائی کا کام جاری رکھا۔ نشیبی علاقوں سے پانی کی فوری نکاسی کی گئی تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جبکہ چوہدری بابر حسین نے شہریوں سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

میلسی وہاڑی،ہارون آباد، خانگڑھ،راجن پور (سپیشل رپورٹر،بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی،نامہ نگار،نمائندہ پاکستان ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور میں صبح سویرے ہی بادل چھا گئے دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہی شام پانچ بجے سے ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ گرچ چمک کے ساتھ شروع ہوا یہ بارش وقفے وقفے سے رات گئے تک جاری رہی بارش کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا گرمی اور حبس سے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔منگل کے روز ہونے والی ایک ہی موسلا دھار بارش نے ٹان کمیٹی خان گڑھ کی کارکردگی کا پول کھول دیا جگہ جگہ بارش کا پانی جمع، مین شاہراہ، لنک روڈز،پرانا کمیٹی روڈ، گلی محلے بارش اور  گٹروں کے پانی سے بھر گئے نکاسی آب کا مسئلہ برقرار۔ ٹان کمیٹی کا عملہ بارش کے موسم میں کہیں نظر نہیں آیا جبکہ صفائی ستھرائی کی صورت حال ابتر ہونے کے سبب گندگی کے ڈھیر بارش اور سیوریج کے پانی میں شامل ہونے کی وجہ سے تعفن.،بدبو سے عوام کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا، پیدل چلنے والے لوگ، بچے.،بوڑھے، عورتیں گندے پانے کی جوہڑ اور تالاب سے گزرنے  کی وجہ سے سکن کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ۔ ایک کروڑ مالیت کی سکر جینریٹر مشین ہونے کے باوجود بارش کے پانی کی نکاسی کا مسئلہ حل نہ کرنا ٹان کمیٹی خان گڑھ کے عملہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جبکہ ٹان کمیٹی خان گڑھ کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے۔ ڈیزل اور پٹرول کی مد میں بوگس بلنگ کر کے لاکھوں روپے کا ٹیکہ محکمہ کو ہر ماہ لگایا جانے لگا ہے۔ انتظامیہ کی ملی بھگت سے ٹان کمیٹی خان گڑھ میں بوگس بھرتیوں سمیت مشینری کی خریداری کی مد میں لاکھوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ مگر آج تک کسی اعلی افسر سے آڈٹ نہیں کرایا گیا۔شہریوں  رانا امجدعلی امجد۔رانا سہیل فرزند ودیگر نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور ٹان کمیٹی خان گڑھ کا فوری آڈٹ کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ہارون آباد اور گردونواح میں تیزہوائیں اور بارش، گرمی کی شدت میں کمی، موسم خوشگوار، گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد اور گردونواح میں تیزاہواؤں کیساتھ ساتھ بارش بھی ہوئی، بارش کے باعث گرمی شدت میں کمی آگئی جبکہ موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کے باعث گرمی کے ستائے ہوئے شہریوں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اُٹھے۔ شہر اور گردونواح میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کردیا مسلسل برسنے والی بارش کے سبب متعدد علاقے زیر آب آگئے گلیاں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی بارش کے بعد بلدیہ عملہ کہ دوڑیں لگ گئیں میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات سے پانی کی نکاسی کا عمل شروع کردیا جبکہ بارش برسنے سے کسان کافی خوش نظر آئے کسانوں کا کہنا تھا کہ بارش سے فصلیں جہاں بیماری سے محفوظ ہوں گی وہیں پانی کی کمی بھی پوری ہوئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔میلسی شہراور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے حبس زدہ ماحول خوشگوار ہو گیا۔

مزید :

صفحہ اول -