ہمیں توقع ہے کہ طالبان ذمہ داری کا مظاہرہ کر یں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

ہمیں توقع ہے کہ طالبان ذمہ داری کا مظاہرہ کر یں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
ہمیں توقع ہے کہ طالبان ذمہ داری کا مظاہرہ کر یں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمو دقریشی نے کہاہے کہ افغانستان کی صورتحال بدل رہی ہے،آج افغانستان میں سڑکوں پرخواتین کے مظاہرے کی فوٹیج منظر عام پر ہے جبکہ آج سے 20 سال قبل ایسا ممکن نہیں تھا،عالمی برادری کی طالبان سے کچھ توقعات ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ طالبان ذمہ داری کا مظاہرہ کر یں گے ۔

فارن پریس ایسوسی ایشن کے ساتھ ورچوئل ملاقات کے دوران شاہ محمو د قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان مزیدافغا ن مہاجرین کا بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہو سکتا،جنیوا میں افغانستان کیلئے 1.2 بلین ڈالر کی رقم کا مختص کیا جانا خوش آئند ہے، افغان مسئلے کے حل میں بدقسمتی سے پاکستان کی مثبت کاوشوں کی قدر نہیں کی گئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے،بھارت نے ہمارے خلاف افغان سرزمین کو استعمال کیا، ہم خطے میں امن و استحکام کے خواہشمند ہیں، بھارت نے یکطرفہ اقدامات اٹھا کر صورتحال کو گھمبیربنایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی قیادت کے مطابق افغانستان میں مشن کی تکمیل ہو چکی ہے ،افغانستان سے غیرملکی افواج کا انخلادرست فیصلہ تھا،افغانستان میں عالمی برداری جامع سیاسی تصفیے کی بات کر رہی ہے جبکہ بعض حلقوں کا خیال ہے کہ طالبان کی قیادت اجتماعیت کی حامل نہیں ،افغانستان میں طالبان قیادت وسعت پذیر ہو رہی ہے،اب ذمہ دارانہ طرز عمل طالبان کے اپنے مفاد میں ہے ۔

مزید :

قومی -