دبئی میں بلاول بھٹو کی 33 ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام

دبئی میں بلاول بھٹو کی 33 ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام
دبئی میں بلاول بھٹو کی 33 ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام

  

دبئی (طاہر منیر طاہر)  چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 33 ویں   سالگرہ پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے زیر اہتمام دبئی میں ہوئی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور اللہ پاک کی حمدو ثناء سے ہوا. تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہانس نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی آزاد کشمیر سے آئے ہوئےپاکستان پیپلز پارٹی اوورسیسز کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبر حافظ طارق محمود تھے۔ تقریب کی نظامت پی پی پی گلف کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عرفان قمرگوندل نے کی۔سالگرہ کی تقریب میں پیپلز پارٹی کی کاروباری و سماجی خواتین سمیت دیگر شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور نوجوان قائد چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی 33 ویں سالگرہ کاکیک کاٹا۔

مہمان خصوصی حافظ طارق اورسیز کو آرڈینیشن کے ممبر پی پی پی اور صدر گلف مڈل ایسٹ پی پی پی میاں منیر ہانس نے اس موقع پہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جنم دن کی مبارک باد د ی اور ان کی درازی عمر کے لئے  دعا کی۔اور کہا کہ ھم شھیدوں کے وارث کے ساتھ شانہ بہ شانہ ساتھ رہیں گے اور ان کی پارٹی میں دلچسپی اورجیئالوں اور پاکستان کی عوام اور نوجوانوں کے لئے کرنے والی کوششوں کے لیے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم آنے والے وقت میں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے وابستہ امیدوں کو پورا کرنے کے لیئے ان کے ساتھ ہیں۔  

تقریب میں رانا فاروق اشرف صدر پی پی پی بزنس فورم گلف.عبدالہادی دور محمد سینئر نائب صدر پی پی پی بزنس فورم گلف ،نوخیز جاوید نائب صدر پی پی پی بزنس فورم گلف،چوہدری سجاد نزیر سیکرٹری پبلک ریلیشن پی پی پی گلف ،نثار خٹک نائب صدر پی پی پی گلف،ملک اسلم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی پی پی گلف ،فضل خان درانی صدر پی وائی او یو اے ای،احسن نزیر اکمل سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی کلچرل فورم گلف،ارشد بٹ سیکرٹری فنانس پی پی پی گلف ،تھامس جان نائب صدر پی پی پی مینار ٹی ونگ گلف،صوفی فرحان نقشبندی صدر علماہ مشائخ ونگ پی پی پی گلف ، نیاز خان شانگلہ جنرل سیکرٹری پی پی پی دبئی،ملک خرم شہزاد ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی دبئی،اعجاز لاشاری نائب صدر پی پی پی دبئی،حاجرہ شیرین درانی صدر پی پی پی خواتین ونگ یو اے ای ،طاہرہ مغل نائب صدر پی پی پی خواتین ونگ یو اے ای ،نجمہ جیلانی سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی خواتین ونگ گلف، سمیہ ناز ملک ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی گلف،نورین مبین خواتین ونگ ،میاں عبدل وہاب صدیقی ،علی پرویز خان،عادل اعجاز ارائیں ،احسان شفیق گوگا سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی دبئی،رضوان عبداللہ ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری یو اے ای ، اور دیگر نے شرکت کی.

مزید :

تارکین پاکستان -