ہسپانوی صوبہ کاتالونیہ کے انسانی حقوق کے صدر داوید بوندیا بارسلونا کے بلدیاتی محتسب منتخب 

ہسپانوی صوبہ کاتالونیہ کے انسانی حقوق کے صدر داوید بوندیا بارسلونا کے ...
ہسپانوی صوبہ کاتالونیہ کے انسانی حقوق کے صدر داوید بوندیا بارسلونا کے بلدیاتی محتسب منتخب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا (ارشدنذیر ساحل )ادارہ برائے انسانی حقوق کاتالونیا  کے صدر پروفیسر داوید بوندیا  بارسلونا کے بلدیاتی محتسب منتخب ہوگئے ہیں۔توت بارسلونا نیوز ایجنسی کے مطابق داوید بوندیا41 میں 33 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔پولنگ کا عمل 23 جولائی کو ہونا تھا تاہم میونسپل گروپوں میں اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث التوا کا شکار تھا۔
پہلے مرحلے میں بارسلونا میں ہونے والی آن لائن ووٹنگ میں شہریوں نے سب سے زیادہ ووٹ داوید بوندیا کو دئیے تھے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں منتخب نمائندوں کی جانب سے مطلوبہ حمایت حاصل نہ کرنے کے باعث معاملہ التوا کا شکار تھا۔

 بارسلونا کی سیاسی جماعتوں اسکیرا ریپبلکانا، بی کومو، جنت پر کاتالونیا، پی ایس سی، کی حمایت ملنے پر داوید بوندیا 41 میں سے 33 ووٹ لے کر محتسب منتخب ہوئے۔