ہم پاکستان کے ہربچے کو ایک ہی نصاب دینا چاہتے ہیں، شفقت محمود

ہم پاکستان کے ہربچے کو ایک ہی نصاب دینا چاہتے ہیں، شفقت محمود
ہم پاکستان کے ہربچے کو ایک ہی نصاب دینا چاہتے ہیں، شفقت محمود

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے میدان میں چیلنجزہیں ،ہمارا ٹارگٹ یکساں تعلیم نصاب ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے لیڈر ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہمیں ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے، معیشت اگر چلے گی تو لوگوں کو ملازمت اور خوراک ملے گی،ہم معیشت کے چیلنج سے نمٹنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہنر کی تعلیم ہمارے لیے سب سے اولین ترجیح ہے، نئی چیزوں میں خامیاں ہوتی ہیں، بہتری کی گنجائش ہوتی ہے۔

مزید :

قومی -