مستقبل میں پاکستان میں  بدعنوانی نہیں ہوگی،شیریں  مزاری 

مستقبل میں پاکستان میں  بدعنوانی نہیں ہوگی،شیریں  مزاری 
مستقبل میں پاکستان میں  بدعنوانی نہیں ہوگی،شیریں  مزاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر انسانی حقوق شیری مزاری نے کہاکہ مستقبل میں پاکستان میں  بدعنوانی نہیں ہوگی یہ ایک  صحت مند ملک ہوگا،پاکستان میں انصاف ہر کسی کو دستیاب ہوگا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق نے لیڈر ان اسلام آباد بزنس سمٹ  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو نئے پاکستان میں کرپشن کم نظر آئے گی ، صحت کارڈ کے ذریعے امریکہ سے بہتر علاج کی سہولت فراہم کررہے ہیں،انصاف کی فراہمی اہم ہے،ہم نے لیگل ایڈ اتھارٹی قائم کردی ہے،حکومت نے فوجی عدالتوں کو توسیع دینے سے انکار کیا،ہم اپنی زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کےساتھ سی پیک ایک بہت بڑا اسٹریٹجک عمل ہے،ہم اپنے میزائل، ٹینک، بارود اور لڑاکا طیارے خود بناتے ہیں، ہم دفاع کے لیے امریکہ کےرحم و کرم پر نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پہلی بار لیگل ایڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، ہیومین رائٹس کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو ہیں،صحافیوں کے تحفظ کا قانون قائمہ کمیٹی کے پاس ہے۔

 شیری مزاری نے کہا کہ ہمیں طالبان کو جج نہیں  کرنا بلکہ ایک موقع دینا چاہئے ، باہر کے ممالک میں خواتین کو حجاب کے ساتھ تعلیم کی اجازت نہیں ۔

مزید :

قومی -