کے الیکٹر ک نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دے دی

کے الیکٹر ک نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دے دی
کے الیکٹر ک نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دے دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی(کے الیکٹرک) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )کو درخواست دے دی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق کے الیکٹر ک نے بجلی ایک ماہ کے لئے 97پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو دی ہے جس کی منظوری کی صورت میں صارفین پر ایک ارب 70کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

 نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے درخواست اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے جبکہ درخواست پر 29ستمبر کو سماعت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) کی جانب سے بھی نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا ) کو بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست دی گئی ہے جس کی منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 25ارب روپے کا بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -