الیکٹر انک ووٹنگ مشین کا استعمال اور نئی حلقہ بندیوں کا معاملہ ، الیکشن کمیشن سے سب سے بڑی خبر آ گئی 

الیکٹر انک ووٹنگ مشین کا استعمال اور نئی حلقہ بندیوں کا معاملہ ، الیکشن ...
الیکٹر انک ووٹنگ مشین کا استعمال اور نئی حلقہ بندیوں کا معاملہ ، الیکشن کمیشن سے سب سے بڑی خبر آ گئی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور نئی حلقہ بندیاں کرنے پر اتفاق کر لیاہے ۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا جس دوران الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں کرنے اور آئندہ انتخابات میں آرٹی ایس کے استعمال پر اتفاق کر لیاہے ۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آر ٹی ایس کی خامیاں نادرا سے مل کر دور کی جائیں ۔

الیکشن کمیشن نے دوران اجلاس غلطیوں سے پاک ای وی ایم تیار کرنے اور ٹیکنیکل کمیٹی کو ای وی ایم پر جلد جائزہ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ غلطی اور خامی سے پاک ٹیکنالوجی کے حق میں ہیں ، حکومت نے تاحال ای وی ایم سے متعلق چیزیں فراہم نہیں کی ہیں ، ووٹرز فہرستوں کی ڈور ٹو ڈور تصدیقی مہم شروع کرنے پر بھی اتفاق کر لیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -