تھائی لینڈ نے پاکستانیوں کیلئے تمام کیٹگریز کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا

تھائی لینڈ نے پاکستانیوں کیلئے تمام کیٹگریز کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان ...
تھائی لینڈ نے پاکستانیوں کیلئے تمام کیٹگریز کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا

  

بنکا ک(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تھائی لینڈ کی جانب سے پاکستانی مسافروں کے لئے تمام کیٹگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے تاہم کورونا سے متعلق کچھ پابندیاں برقرار رکھی ہیں۔

نجی ٹی و ی24نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے تھائی لینڈ جانے والوں کے لیے تمام ویزہ کیٹگری کی سروس 20 ستمبر سے بحال کردی گئی ہے جبکہ تھائی لینڈ جانے والوں مسافروں کو وہاں پہنچنے پر 14 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

سیاحت کے لئے جانے والے مسافروں کو بنکاک اور ملک کے دیگر سیاحتی مقامات پر جانے کے لیے تھائی لینڈ کی ٹورزم اتھارٹی کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

تھائی لینڈ حکام کی جانب سے یہ فیصلہ اپنے ملک میں کورونا وائرس کیسز کے تناسب میں کمی کے بعد کیاگیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -