سپریم کورٹ کاکراچی پویلین اینڈکلب کی جگہ پارک بنانے کاحکم

سپریم کورٹ کاکراچی پویلین اینڈکلب کی جگہ پارک بنانے کاحکم
سپریم کورٹ کاکراچی پویلین اینڈکلب کی جگہ پارک بنانے کاحکم

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو پویلین اینڈ کلب کی جگہ پارک بنانے کا حکم جاری کردیا۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق  سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الحسن نے الہ دین پارک اور پویلین اینڈ کلب اراضی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔کمشنر کراچی عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے کمشنر سے استفسار کیا کہ بتائیں، الہ دین پارک کا کیا ہوا؟، کمشنر کراچی نے بتایا کہ الہ دین پارک کی بحالی پر کام جاری ہے جبکہ پویلین اینڈ کلب کو پارک بنانے کے لئے فنڈز درکار ہیں،سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز ملنے پر کام شرو ع ہو جائے گا۔ 

جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیئے کہ سندھ حکومت نے تو کہنا ہے کہ پیسے نہیں ہیں جبکہ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ ملبہ اٹھانے کے نو کروڑ مانگ رہے ہیں، یقینی بنایاجائے کہ دوبارہ قبضہ نہ ہو اور نہ ہی کسی اور مقصد کے لئے استعمال ہو۔

عدالت عظمیٰ نے سندھ حکومت کو پارکس بحالی کے لئے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی سے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -