دسمبر 2021 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز کو کیا دھمکی دی گئی ہے ؟ فواد چوہدری نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا 

دسمبر 2021 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز کو کیا دھمکی دی گئی ہے ؟ ...
دسمبر 2021 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز کو کیا دھمکی دی گئی ہے ؟ فواد چوہدری نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور شیخ رشید نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ ہونے اور انہیں ملنے والی تھریٹ الرٹس کی اصل حقیقت کھول کر سامنے رکھ دی ہے جبکہ دسمبر میں ویسٹ انڈیز کے دورے سے متعلق بھی اہم انکشاف کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے بتایا کہ ویسٹ اندیز کی ٹیم دسمبر میں پاکستان آ رہی ہے اور ابھی سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی ایک تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیاہے اور وہ ” احسان اللہ احسان پروٹون میل ڈاٹ کام “ سے بھیجی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ ای میل اس ایڈریس سے ehsanullahehshan@protonmail.com سے بھیجی گئی جس میں احسان اللہ احسان کے غلط سپیلنگ استعمال کیئے گئے ہیں ، آپ کو اچھی طرح پتا ہے کہ انڈین سپیلنگ کس طرح کے ہوتے ہیں، آئی سی سی کو اس پر نوٹس لینا چاہیے ، یہ بین الاقوامی کرکٹ کے خلاف سازش ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے ’پس پردہ حقائق‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہمیں ہائبرڈ وار اور ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے، کرکٹ سیریز کی منسوخی کے معاملے پر انٹر پول سے معاملے میں معاونت طلب کی ہیں۔

مزید :

قومی -