مردان کی یتیم طالبہ نے میٹرک میں 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کر کے ریکارڈ قائم کردیا

مردان کی یتیم طالبہ نے میٹرک میں 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کر کے ریکارڈ قائم ...
مردان کی یتیم طالبہ نے میٹرک میں 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کر کے ریکارڈ قائم کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان نے ایس ایس سی کے نتائج کا اعلان کر دیا  جہاں یتیم طالبہ نے میٹرک ان سائنس میں 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرکے پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا۔

رپورٹس کے مطابق قندیل نامی طالبہ یتیم ہیں او ر ان کی والدہ ایک سرکاری سکول ٹیچر ہیں۔ مردان بورڈ کے چیئرمین نے ہونہار طالبہ کیلئے  انعام تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، وہ مریضوں کے علاج کے لیے ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں کیونکہ ان کے والد کینسر سے وفات پا گئے تھے۔

مردان بورڈ کے چیئرمین نے مستحق طالبہ کی کامیابی کا اعتراف کرنے کے لیے فیس میں چھوٹ کا بھی اعلان کیا۔

میٹرک سائنس گروپ کے 14طلباء نے 1،098 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 58 طلباء نے مجموعی طور پر صرف چار نمبر کم کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فضا مجید نے 1088 نمبروں کے ساتھ انٹر امتحان میں ٹاپ کیا اور محمد مدثر خان نے 1086 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ خدیجہ عالم زیب تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

امتحانات میں تقریبا 70 ہزار 532 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 68 ہزار 854 کامیاب قرار پائے ،  انٹرمیڈیٹ پارٹ II کے امتحان میں بیٹھنے والے 44 ہزار 415 طلباء میں سے 42 ہزار 851 کامیاب قرار پائے۔

مزید یہ کہ میٹرک کے امتحان میں پاس ہونے کی شرح 97.82 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 96.48 فیصد نے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا۔