سی اے اے نے پی آئی اے کی ایئرپورٹ سروسز روکنے کا فیصلہ کرلیا

سی اے اے نے پی آئی اے کی ایئرپورٹ سروسز روکنے کا فیصلہ کرلیا
سی اے اے نے پی آئی اے کی ایئرپورٹ سروسز روکنے کا فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) میں تنازعہ شدت اختیا ر کر گیا۔سی اے اے کی جانب سے پی آئی اے کی ایئرپورٹ سروسز روکنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق ڈائریکٹر فنانس کی جانب سے جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ یکم نومبر سے پی آئی اے کو بورڈنگ بریج کی سروس فراہم نہیں کی جائے گی جبکہ جہازوں کے لئے پاورسپلائی بھی حاصل نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی ایئر لائن کے ذمہ سی اے اے کے 127ارب روپے واجب الادا ہیں،پی آئی اے پر مسافروں سے چارجز وصول کرنے پربھی پابندی ہوگی جبکہ سی اے اے مسافروں سے خود ایئرپورٹ چارجز وصول کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پی آئی اے نے رواں سال 25کروڑ روپے ادا کرنا تھے۔

مزید :

قومی -