مضاربہ سکینڈل، مرکزی ملزم سیف الرحمان گرفتار، کتنے سو ارب کے فراڈ کا الزام ہے؟

مضاربہ سکینڈل، مرکزی ملزم سیف الرحمان گرفتار، کتنے سو ارب کے فراڈ کا الزام ...
مضاربہ سکینڈل، مرکزی ملزم سیف الرحمان گرفتار، کتنے سو ارب کے فراڈ کا الزام ہے؟

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم اور نجی کمپنی کے مالک سیف الرحمان کو سپریم کور ٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق سپریم کور ٹ کی جانب سے مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم سیف الرحمان کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی تھی۔

عدالت عظمیٰ نے نیب کو احاطہ عدالت سے ملزم کی گرفتار ی سے روکنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ اگر ملزم کو سپریم کورٹ کے احاطہ سے گرفتار کیاگیا تو نیب کے خلاف کارروائی ہوگی۔

عدالت عظمیٰ کی ہدایت کے بعد نیب کی ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کے لئے سپریم کورٹ کے باہر موجود تھیں۔

واضح رہے کہ نیب مضاربہ سکینڈل کے مرکز ی ملزم سیف الرحمان کے خلاف 116ارب کے فراڈ سے متعلق سکینڈل کی تحقیقات کررہا ہے جبکہ ملزم نے نیب کی گرفتاری سے بچنے کے لئے سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی۔

مزید :

قومی -