قومی کرکٹ ٹیم کا سکواڈ عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیر اعظم ہاﺅس پہنچ گیا

قومی کرکٹ ٹیم کا سکواڈ عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیر اعظم ہاﺅس پہنچ گیا
قومی کرکٹ ٹیم کا سکواڈ عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیر اعظم ہاﺅس پہنچ گیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹی 20ورلڈ کپ کے لئے منتخب کیا گیا قومی کرکٹ ٹیم کا سکواڈ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے لئے وزیر اعظم ہاﺅس پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان قومی کرکٹرزکامیگا ایونٹ کیلئے حوصلہ بڑھائیں گے اورعمران خان موجودہ کرکٹ صورتحال پربھی تبادلہ خیال کریں گے ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 24 اکتوبر کو ہو گا۔

مزید :

کھیل -