صدر عارف علوی سے ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ کے ریجنل ڈائریکٹر کی ملاقات

صدر عارف علوی سے ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ کے ریجنل ڈائریکٹر کی ملاقات
صدر عارف علوی سے ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ کے ریجنل ڈائریکٹر کی ملاقات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ کے ریجنل ڈائریکٹر نے ملاقات کی ہے جبکہ چیئرمین انجمن ہلال احمر پاکستا ن ابرار الحق بھی ملاقات میں موجود تھے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہلال احمر نے کورونا کے دوران عوام کو صحت کی سہولیات پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا،ہلال احمر اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے مابین تعاون ضروری ہے۔

عارف علوی نے مزید کہا کہ قدرتی آفات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کیلئے طلبااوررضاکاروں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے ۔

مزید :

قومی -