ڈالر کی قیمت میں اضافہ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی ؟ جانئے

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی ؟ جانئے
ڈالر کی قیمت میں اضافہ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبا ر کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ جبکہ سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان سامنے آیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 16 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈالر 168.52 سے بڑھ کر 168.68 روپے پر بند ہوا ہے۔


دوسر ی جانب سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 411پوائنٹس کی شدید مندی کے باعث 100انڈیکس 0.89فیصد کمی سے 45ہزار 597کی سطح پربند ہوا ہے۔
سٹاک ایکسچینج میں 100  انڈیکس کی بلند سطح 46ہزار 31اور کم سطح 44ہزار 788رہی جبکہ 17.38ارب مالیت کے 58.34کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔

مزید :

بزنس -