وزیر اعلیٰ پنجاب کی سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کے گھر آمد، بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس و فاتحہ خوانی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر صحافی اور روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کی رہائش گاہ پہنچے۔ جہاں انہوں نے مجیب الرحمان شامی سے ان کے بھائی صاحبزادہ ضیاء الرحمن شامی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے مجیب الرحمان شامی سے کہا کہ ’آپ کے بھائی کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔‘
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کی رہائش گاہ آمد، بھائی صاحبزادہ ضیا الرحمان شامی کے انتقال پر اظہار افسوس pic.twitter.com/ZccJbZTdrz
— Sarfraz Raja (@Sarfraz_Raja90) September 22, 2021