اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں خاتون کو دل کا دورہ، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں خاتون کو دل کا دورہ، انتہائی ...
اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز میں خاتون کو دل کا دورہ، انتہائی افسوسناک خبر آگئی
سورس: Facebook

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن جانے والی پرواز میں خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ برٹش ایئر ویز کی پرواز بی اے 260 اسلام آباد ایئر پورٹ سے گزشتہ رات روانہ ہوئی تھی۔ راستے میں تاشقند ایئر پورٹ کے قریب خاتون کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث تاشقند میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث خاتون جانبر نہ ہوسکیں۔

مزید :

برطانیہ -علاقائی -اسلام آباد -