کرکٹ کے قوانین تبدیل، لفظ بیٹسمین ختم، بلے باز کو اب کیا کہا جائے گا؟

کرکٹ کے قوانین تبدیل، لفظ بیٹسمین ختم، بلے باز کو اب کیا کہا جائے گا؟
کرکٹ کے قوانین تبدیل، لفظ بیٹسمین ختم، بلے باز کو اب کیا کہا جائے گا؟
سورس: Twitter

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ قوانین کے محافظ ادارے میرل بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے لفظ بیٹسمین کو ختم کرتے ہوئے صنفی امتیاز سے پاک لفظ ’بیٹر‘ متعارف کرادیا۔ ایم سی سی کی کمیٹی کی جانب سے منظوری کے فوری بعد یہ لفظ نافذالعمل ہوگیا ہے۔

ایم سی سی کے اسسٹنٹ سیکریٹری برائے کرکٹ اینڈ آپریشنز جیمی کوکس کا کہنا ہے کہ ایم سی سی یہ سمجھتا ہے کہ کرکٹ سب لوگوں کا کھیل ہے، یہ قدم اس جانب اشارہ ہے کہ بدلتے وقت کے ساتھ کرکٹ بھی تبدیل ہو رہی ہے۔ لفظ بیٹر ایک نیوٹرل لفظ ہے جو کرکٹ کے کھیل سے وابستہ بہت سے اداروں نے پہلے ہی استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ یہی وہ درست وقت ہے کہ جب ان تبدیلیوں کو آفیشل طور پر تسلیم کیا جائے، کرکٹ کے قوانین کے محافظ کے طور پر آج کے دن ہم اس تبدیلی کا اعلان کرتے ہیں۔‘

مزید :

کھیل -