شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی اپنا غصہ کس طرح نکالے؟ خاتون نے ایسا مشورہ دے دیا کہ ہنسی نہ رکے

شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی اپنا غصہ کس طرح نکالے؟ خاتون نے ایسا مشورہ دے دیا کہ ...
شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی اپنا غصہ کس طرح نکالے؟ خاتون نے ایسا مشورہ دے دیا کہ ہنسی نہ رکے
سورس: Tiktok/@maverickmother

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) میاں بیوی کے درمیان جھگڑے تو ہوتے ہی رہتے ہیں، جب وقتی فائربندی ہوجائے مگر بیوی کا غصہ ابھی پوری طرح نہ نکلا ہو تو وہ ایسا کیا طریقہ اختیار کرے کہ لڑائی بھی دوبارہ نہ ہو اور اس کا غصہ بھی نکل جائے؟ اب ایک امریکی خاتون نے اس کا ایسا آزمودہ حربہ بتا دیا ہے کہ سن کر آپ اس خاتون کی ذہانت پر دنگ رہ جائیں گے۔

 دی سن کے مطابق ایملی نامی اس خاتون نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ Maverickmotherپر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں یہ طریقہ بتایا ہے۔

وہ ویڈیو میں گرم کیا گیا ایک ٹوسٹ دکھاتی ہے جس پر ایک جگہ انگریزی حروف FUنمایاں ہوتے ہیں۔ یہ ایک طرح کی گالی ہے جو غصے کے اظہار کے طور پر دی جاتی ہے۔ایملی بتاتی ہے کہ جب اپنے شوہر کے ساتھ آپ کی لڑائی ہو اور غصہ نہ نکلے تو آپ بھی یہ طریقہ استعمال کریں جو میں کرتی ہوں۔ اگلی صبح اپنے شوہر کا ناشتہ تیار کرتے ہوئے ایک ٹوسٹ پر پانی سے یہ الفاظ لکھ دیں۔ اس جگہ سے ٹوسٹ گیلا ہو جائے گا اور گرم کرتے ہوئے وہاں سے اس کی رنگت قدرے سفید رہے گی جبکہ باقی ٹوسٹ بھورے رنگ کا ہو جائے گا۔ اس طرح وہ لفظ نمایاں ہو جائیں گے جو آپ پانی سے اس پر لکھیں گی۔ یہ ٹوسٹ لیجا کر اپنے شوہر کے سامنے رکھ دیں اور پھر اس کے چہرے کے تاثرات دیکھیں جو اس ٹوسٹ پر لکھے الفاظ کو پڑھ کر نمودار ہوں گے۔ ایملی کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 1لاکھ سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -