کم عمر بچی سے زیادتی، باپ نے مجرم سے پہلے قبر کھدوائی اور پھر قتل کرکے اسی میں دفن کردیا

کم عمر بچی سے زیادتی، باپ نے مجرم سے پہلے قبر کھدوائی اور پھر قتل کرکے اسی میں ...
کم عمر بچی سے زیادتی، باپ نے مجرم سے پہلے قبر کھدوائی اور پھر قتل کرکے اسی میں دفن کردیا

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں کم عمر بچی کے ساتھ درندگی کرنے والے شخص کو بچی کے باپ نے اپنی قبر کھودنے پر مجبور کر ڈالا اور پھر قتل کرکے اسی قبر میں اسے دفن کر دیا۔ دی سن کے مطابق یہ واقعہ روسی خطے سمارا کے ایک گاﺅں میں پیش آیا ہے جہاںاولیگ سویریدوف نامی شخص نے اپنے بہترین دوست کی چھ سالہ بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا اور اپنے فون پر اس قبیح فعل کی ویڈیو بھی بناتا رہا۔ بعد ازاں یہ ویڈیو بچی کے باپ نے دیکھ لی۔

اس نے ملزم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے اپنی ہی قبر کھودنے پر مجبور کر دیا۔ جب اولیگ قبر کھود چکا تو بچی کے باپ نے خنجر کے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار ڈالا اور اسی قبر میں دفن کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتول کم عمر بچیوں میں جنسی رغبت رکھتا تھا۔ جب اس کے فون میں اس چھ سالہ بچی کی ویڈیو دیکھی گئی تو گاﺅں کے لوگوں نے اس کے فون کو مزید کھنگالا تو گاﺅں کی مزید دو بچیوں کے ساتھ اس کی بربریت کی ویڈیوز بھی مل گئیں۔ ان بچیوں کی عمریں پانچ اور آٹھ سال تھیں۔ پولیس نے بچی کے باپ کو گرفتار کرکے اولیگ کی لاش جنگل سے برآمد کر لی ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -