عام استعمال کا وہ برتن جو امریکی گھروں میں نہیں ملے گا، خاتون ٹی وی میزبان کا دلچسپ انکشاف

 عام استعمال کا وہ برتن جو امریکی گھروں میں نہیں ملے گا، خاتون ٹی وی میزبان ...
 عام استعمال کا وہ برتن جو امریکی گھروں میں نہیں ملے گا، خاتون ٹی وی میزبان کا دلچسپ انکشاف
سورس: Instagram/@sophiemonk

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) کیتلی ایک عام استعمال ہونے والا برتن ہے اور لگ بھگ ہر گھر کے کچن میں موجود ہوتی ہے لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ امریکی شہریوں کی اکثریت ایسی ہے جن کے کچن میں کیتلی نہیں ہوتی۔

دی سن کے مطابق امریکیوں کے متعلق یہ حیران کن انکشاف لو آئی لینڈ آسٹریلیا (Love Island Asutralia)کی میزبان سوفی مونک نے کیا ہے۔ سوفی مونک بتاتی ہے کہ اس نے 10سال امریکہ میں گزارے اور پھر 2015ءمیں واپس آسٹریلیا لوٹ آئی۔ 

سوفی کہتی ہے کہ جب میں امریکہ گئی تو یہ دیکھ کر مجھے سخت حیرت ہوئی کہ امریکیوں کے کچن میں کیتلی نہیں ہوتی۔ جب میں نے اس حوالے سے امریکی شہریوں سے پوچھا تو پتا چلا کہ امریکی شہری کیتلی کا استعمال بہت کم کرتے ہیں۔ اس کی بجائے وہ چولہے پر کھلے برتن میں پانی گرم کرتے ہیں۔ سوفی بتاتی ہے کہ میں امریکہ گئی تو وہاں سٹورز پر بھی مجھے کیتلی نہیں ملی۔ میں جا کر سٹور کے ورکرز سے کیتلی کا پوچھتی تو وہ کہتے کہ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کیا چاہتی ہیں، امریکی لہجے میں بولیے۔ جب میں امریکی لہجے میں ’کیٹل‘ کہتی تو وہ بتاتے کہ امریکی کیٹل استعمال نہیں کرتے، چولہے پر پانی گرم کرتے ہیں لہٰذا آپ کو یہاں کیتلی نہیں ملے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -