جہاز میں اضافی سامان لے جانے کا حیران کن طریقہ

جہاز میں اضافی سامان لے جانے کا حیران کن طریقہ
جہاز میں اضافی سامان لے جانے کا حیران کن طریقہ
سورس: TikTok

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) جہاز میں سامان لیجانے کی ایک حد مقرر ہوتی ہے تاہم اب ایک ٹک ٹاکر لڑکی نے اضافی ہینڈ لگیج لیجانے کا حیران کن طریقہ بتا دیا ہے۔ دی سن کے مطابق اینا لیکوویلیوا نامی اس لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک ہینڈل @nolimituaپر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ آپ اضافی ہینڈ لگیج کے لیے تکیے کے استر کا استعمال کر سکتے ہیں۔ویڈیو میں عملاً یہ طریقہ بتاتی ہے۔ 

وہ تکیے کا ایک استر لے کر اپنے کچھ ملبوسات اور دیگر چیزیں اچھی طرح تہہ لگا کر اس کے اندر رکھتی اور اسے تکیہ بنا لیتی ہے۔ وہ بتاتی ہے کہ اب آپ اسے بطور تکیہ اپنے ساتھ لے جائیں، پرواز کا عملہ آپ کو نہیں روکے گا۔ آپ اسے بطور تکیہ بھی استعمال کر سکتے ہیں اوراس طریقے سے اضافی سامان بھی لیجا سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -