بیٹے کی شادی پر خاتون ایسا جوڑا پہن کر آگئی کہ شادی کی خوشیاں مٹی میں ملا دیں

بیٹے کی شادی پر خاتون ایسا جوڑا پہن کر آگئی کہ شادی کی خوشیاں مٹی میں ملا دیں
بیٹے کی شادی پر خاتون ایسا جوڑا پہن کر آگئی کہ شادی کی خوشیاں مٹی میں ملا دیں
سورس: Pxhere (creative commons license)

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون نے اپنے بیٹے کی شادی میں سفید عروسی جوڑا پہن کر بیٹے اور بہو کی شادی کی خوشی مٹی میں ملا دی۔ دی سن کے مطابق اپنی ساس کی اس حرکت پر دل گرفتہ لڑکی نے ویب سائٹ Redditپر بتایا ہے کہ جب میری ساس اپنے لیے سفید عروسی جوڑا خرید کر لائی تو ہم نے اسے منع کیا کہ وہ یہ لباس ہماری شادی پر نہیں پہنے گی۔

لڑکی بتاتی ہے کہ ”میں نے اپنی ساس کا یہ لباس چھپا بھی دیا تھا لیکن اس نے کسی طرح لباس تلاش کر لیا اور وہی پہن کر شادی کی تقریب میں آ گئی اور آتے ہی الٹا مجھے موردالزام ٹھہرانا شروع کر دیا کہ میں نے لبا س چھپا کر اس کی بیٹے کی شادی کی خوشی غارت کرنے کی کوشش کی ہے۔“ اس پوسٹ پر کمنٹس میں لوگ اس ساس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور دلہن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔ایک خاتون نے لکھا ہے کہ اگر اس عورت کو لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کا اتنا ہی شوق تھا تو خود ایک بار پھر شادی کرکے دلہن بننے کا شوق پورا کر لے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -