سوشل میڈیا سٹار لڑکی کو انتہائی شرمناک حرکت کرنے پر گرفتار کر لیا گیا
جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشین جزیرے بالی پر سوشل میڈیا سٹار لڑکی کو انتہائی شرمناک حرکت کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ 22سالہ لڑکی ’Kuda Poni‘ کے نام سے سوشل میڈیا پر جانی جاتی ہے اور کافی شہرت رکھتی ہے۔ وہ گزشتہ روز بالی پر موجود تھی جہاں سے اس نے خودلذتی جیسے قبیح فعل کو لائیو سٹریم کرنا شروع کر دیا۔ یہ ویڈیو آن کی آن میں وائرل ہو گئی جس پر پولیس حرکت میں آئی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان کیتوت سوکاڈی نے بتایا ہے کہ ”اس سوشل میڈیا انفلوئنسر نے تین بار خودلذتی کا عمل لائیو سٹریم کیا اور ان تین ویڈیوز سے اس نے 3کروڑ انڈونیشین روپے (تقریباً3لاکھ56ہزار پاکستانی روپے) کمائے۔یہ ویڈیوز نوٹس میں آتے ہی پولیس اور دیگر متعلق ادارے حرکت میں آئے اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔“ واضح رہے کہ انڈونیشیا میں فحش فلمیں بنانے اور آن لائن پوسٹ کرنے سے متعلق قانون کی خلاف ورزی پر 12سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔