وہ انتہائی ترقی یافتہ ملک جہاں رشتے دار مردے کے دانت نکال کر اپنی جیب میں رکھ لیتے ہیں
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں مر جانے والوں کو آخری سفر پر روانہ کرنے اور ان کا سوگ منانے کے بے شمار طریقے ہیں جن میں سے کئی بہت حیران کن بھی ہیں۔ اب برطانیہ میں رائج اس طریقے کے متعلق ہی جان لیں کہ جس میں لوگ اپنے مر جانے والے عزیز کے دانت نکال کر کچھ عرصے تک انہیں اپنی جیب میں رکھتے ہیں اور پھر انہیں پہلے سے مر جانے والے اپنے اباﺅاجداد کے دانتوں والے برتن میں رکھ دیتے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ عجیب و غریب رسم ویلز، برطانیہ میں پائی جاتی ہے۔ ایک خاتون نے اس رسم کے متعلق انٹرنیٹ پر لوگوں کو بتا یا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس خاتون نے ویب سائٹ Redditپر بتایا ہے کہ ”میرے سسرالی خاندان میں یہ کراہت آمیز رسم پائی جاتی ہے جس میں وہ اپنے مرنے والے عزیز کے دانت نکال کر فیملی کے تمام اراکین ایک ایک دانت کچھ عرصے کے لیے اپنی جیب میں رکھتے ہیں اور پھر ایک برتن میں ڈال دیتے ہیں۔ یہ برتن نسل در نسل ان کے پاس چلا آ رہا ہے، جس میں ان کے تمام مرنے والے افراد کے دانت موجود ہیں۔ گزشتہ دنوں میرے شوہر کی دادی کا انتقال ہوا اور انہوں نے مجھے بھی اس رسم میں حصہ لینے کو کہا لیکن میں نے اس سے انکار کر دیا کیونکہ مجھے اس رسم کے متعلق سوچ کر ہی متلی ہونے لگی تھی۔ یہ لوگ فیملی میں مرنے والے شخص کے دانت بھی ایک خاص طریقے سے تقسیم کرتے ہیں۔ اس میں دانتوں کی ترتیب مرنے والے سے قرابت کے لحاظ سے رکھی جاتی ہے۔ “