برطانوی ہائی کورٹ کا ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی وصیت 90سال تک راز رکھنے کا حکم، دلچسپ وجہ بھی سامنے آگئی

برطانوی ہائی کورٹ کا ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی وصیت 90سال تک راز ...
برطانوی ہائی کورٹ کا ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی وصیت 90سال تک راز رکھنے کا حکم، دلچسپ وجہ بھی سامنے آگئی
سورس: Facebook/thebritishmonarchy

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے آنجہانی شوہر شہزادہ فلپ کی وصیت کے متعلق برطانوی ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے اسے 90سال تک راز رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق برطانوی ہائی کورٹ کی طرف سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ فلپ کی وصیت کم از کم 90سال تک خفیہ رہے گی تاکہ ملکہ کی عزت و تکریم کی حفاظت کی جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں یہ رواج گزشتہ ایک صدی سے زائد عرصے سے جاری ہے کہ جب شاہی خاندان کے کسی سینئر فرد کی موت ہوتی ہے تو عدالت سے کہا جاتا ہے کہ وہ اس کی وصیت کو سیل کرکے محفوظ کر لے۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ شاہی خاندان کی وصیتیں عوام کے سامنے پیش نہ کی جاسکیں۔شہزادہ فلپ کی وصیت کو سیل کرنے کی درخواست کی سماعت جولائی میں فیملی کورٹ کے سینئر ترین جج سراینڈریو میکفرلین نے نجی طور پر کی تھی۔ سراینڈریو کے مطابق ہائی کورٹ کے فیملی ڈویژن کے صدر کی حیثیت سے ان کے پاس شاہی خاندان کے آنجہانی افراد سے منسلک 30سے زائد سیل شدہ لفافے موجود ہیں جن کے وہ نگران ہیں۔

مزید :

برطانیہ -