بھارت سے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو دھمکیاں ملنے کا معاملہ، ایف آئی اے نے  بڑا قدم اٹھالیا

بھارت سے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو دھمکیاں ملنے کا معاملہ، ایف آئی اے نے ...
بھارت سے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو دھمکیاں ملنے کا معاملہ، ایف آئی اے نے  بڑا قدم اٹھالیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے بھارت کی جانب سے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق مقدمہ سائبر ٹیرارزم سیکشن 109اور 506 کے دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔مقدمہ کے مطابق  ملزمان کی جانب سے ای میل کے ذریعے حملہ کرنے کی اطلاع  دی گئی،ہوٹل اور جہاز میں بم رکھنے کی دھمکی  دی گئی۔ای میل کا آئی پی ایڈریس پہلے سنگا پور پھر بھارت سے لنک تھا۔ملزمان نے وی پی این کے ذریعے ای میل  کی ۔مقدمہ ایف آئی اے انسپکٹر وسیم خان کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -