"پاک سعودی تعلقات میں کوئی قوت حائل نہیں ہو سکتی " علامہ طاہر اشرفی نے دونوں برادر ملکوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا 

"پاک سعودی تعلقات میں کوئی قوت حائل نہیں ہو سکتی " علامہ طاہر اشرفی نے دونوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کو عالمی دنیا اور عالم اسلام میں اہم مقام حاصل ہے،پاکستان اور سعودی عرب کےتعلقات میں کوئی قوت حائل نہیں ہو سکتی، پاکستان اسلام کا قلعہ ہےاورسعودی عرب کا دفاع اور سیکیورٹی ہر مسلمان کو بہت عزیز ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین پاکستان علماء کونسل  علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سےکل(بروز جمعرات 23 ستمبر) بعنوان" پاکستان، مملکت سعودی عرب، تعلقات ماضی ،حال اورمستقبل"پرایک اہم سیمیناراسلام آباد میں منعقد ہو گا جس کےمہمان خصوصی صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اورمہمانِ خاص پاکستان میں سعودی عرب کےسفیرنواف سعیدالمالکی ،اہم وفاقی وزراء ، علماء و مشائخ، سفراء خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔علامہ حافظ محمد طاہر محمو داشرفی نے کہا کہ پاکستان کو ارضِ حرمین شریفین مملکت سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام بہت عزیز ہے ، پاکستان کو سعودی عرب تعلقات پر فخر ہے ، سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے،پاکستان سعودی عرب تعلقات ایمان اور عقیدے کے تعلقات ہیں۔

مزید :

قومی -