"ہمارے علاوہ سب جماعتیں اقتدار میں حصہ چاہتی ہیں "شاہد خاقان عباسی نے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن جماعتیں بھی دنگ رہ جائیں

"ہمارے علاوہ سب جماعتیں اقتدار میں حصہ چاہتی ہیں "شاہد خاقان عباسی نے ایسی ...

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری اصولوں کی سیاست ہےاور اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ،ہمارا بیانیہ بہت واضح ہے جس سے کوئی اختلاف نہیں کرسکتا،ہمارے علاوہ اصول کی بات اور کوئی جماعت نہیں کرے گی کیونکہ ہمارے علاوہ سب جماعتیں اقتدار میں حصہ چاہتی ہیں۔

سرگودھا ڈویژن کےتنظیمی اجلاس سےخطاب کرتےہوئےشاہد خاقان عباسی نےکہاکہ  پارٹی سےمخلص کارکنوں کی ہمیشہ ضرورت پڑتی ہے،ان لوگوں کو آگے لائیں جو پارٹی سےمحبت کرتے ہیں،یہ پارٹی کی بہت بڑی طاقت ہیں ،اس سے آپ کے حلقے میں رابطہ بھی بڑھ جائے گااور پارٹی بھی مضبوط ہوگی،اگر آپ پارٹی کا بیانیہ آگے پہنچائیں گے تو اس میں آپ کی اور پارٹی کی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے ہماری جماعت نے پرفارم کیا ،ہمارے پاس ایک نظریہ اور بیانیہ بھی ہے،یہ ہماری کامیابی ہے کہ مخالفین کو ہر جگہ ہماری فکر ہے ،آج پورا ملک نوازشریف اور ن لیگ کی قیادت کو دیکھ رہا ہے ،ہمارے منصوبوں کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے ،جتنے ترقیاتی کام نواز شریف اور شہباز شریف نے کرائے یہ دوبارہ پیدا بھی جائیں تو نہیں کراسکتے ۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جہاں حکومت چھوڑی آج ملک اس سے نیچے زوال پذیر ہے ،صرف مہنگائی اس حکومت کھاجائے گی،دھاندلی نہ ہوتی تو ہماری سیٹیں 100سے زائد ہوتیں،آج بنگلہ دیش آئین پر عمل کرنے سے ہی ترقی کررہا ہے ،پارٹی کابیانیہ آگے پہنچائیں گے ،اس میں آپ کی اور پارٹی کی کامیابی ہے ۔

مزید :

قومی -