میاں بیوی سڑک پر اچانک نمودار ہونے والے گڑھے میں گر گئے
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیراں غائب روڈ پر میاں بیوی موٹرسائیکل سمیت اچانک نمودار ہونے والے گڑھے میں گرگئے، تاہم ریسکیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی کو بچالیا۔
تفصیلات کے مطابق پیراں غائب روڈ پر گزشتہ روز بارش کے باعث اچانک 30 فٹ گہرا گڑھا پڑگیا، جس پر وہاں سے گزرنے والے میاں بیوی موٹر سائیکل سمیت گہرے گڑھے میں گر گئے۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور کرین کی مدد سے ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد میاں بیوی کو زخمی حالت میں نکال کر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔
ملتان پیراں غائب روڈ پر میاں بیوی اچانک نمودار ہونے والے گڑھے میں موٹر سائیکل سمیت گرگئے۔ ریسکیو نے بروقت کارروائی کرکے دونوں کو بچالیا۔پنجاب اور کے پی میں ریسکیو ہر تحصیل تک موجود ہے۔سندھ بھی ابھی تک کوئی ٹرینڈ ریسکیو سروس نہیں۔ pic.twitter.com/ELh7qShR9O
— Muhammad Umair (@MohUmair87) September 22, 2021