توشہ خانہ میں جمع تحائف کی ملکیت ظاہر نہ کرنے کا معاملہ، شہباز گل نے اپوزیشن کو جواب دے دیا

توشہ خانہ میں جمع تحائف کی ملکیت ظاہر نہ کرنے کا معاملہ، شہباز گل نے اپوزیشن ...
توشہ خانہ میں جمع تحائف کی ملکیت ظاہر نہ کرنے کا معاملہ، شہباز گل نے اپوزیشن کو جواب دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران  خان ایک پیسے کا روادار نہیں۔اب کوئی لوٹ مارنہیں ہو رہی ماضی میں ہوا کرتی تھی، ہار چوری اورگاڑیاں چوری کے واقعات میں ملوث چور آج توشہ خانے پر شور مچا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کچھ گھٹیا لوگ ایسا تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ توشہ خانہ ویسے ہی چل رہا ہے جیسے ن لیگ اور پیپلزپارٹی تحفے توشہ خانہ بجھواتے ہی نہیں تھے بلکہ ہڑپ کر جاتے تھے۔  اللہ کا شکر ہے جب سے عمران خان آیا ہے ہر تحفہ توشہ خانے جاتا ہے۔ ریکارڈ کا حصہ ہوتا ہے پھر قانون کے مطابق قیمت طے کی جاتی ہے۔ماضی کے برعکس اونے پونے یا چوری کر کے تحفے غائب نہیں کئیے جاتے-بلکہ قانون کے مطابق اس کی قیمت طے کر کے توشہ خانہ کا ریکارڈ مرتب ہوتا ہے۔ خان ایک پیسے کا روادار نہیں۔اب کوئی لوٹ مارنہیں ہو رہی ماضی میں ہار چوری اورگاڑیاں چوری کے واقعات میں ملوث چور آج توشہ خانے پر شور مچا رہے ہیں۔

مزید :

قومی -