نوجوان نے جائیداد کی خاطر ماں اور سگے بھائی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا

نوجوان نے جائیداد کی خاطر ماں اور سگے بھائی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا
نوجوان نے جائیداد کی خاطر ماں اور سگے بھائی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہربنس پورہ کے علاقہ میں درندہ صفت ملزم نے جائیداد کی خاطر اپنی  ماں اور بیٹے کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم شہزاد کا کچھ عرصہ سے گھر میں اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر ملزم نے آج (بدھ کو) صبح سویرے ماں اور بھائی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ملز م نے واقعہ کے بعد خود ہی اپنی بیوی کو واقعہ سے آگاہ کیا اور پھر تھانے جا کر گرفتاری دیدی۔ملزم کی بیوی کا کہنا ہے کہ  مجھے اس جرم کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا، کل تک سب کچھ نارمل تھا۔مجھ سے میرے شوہر نے کوئی بات نہ کی تھی۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعشیں مردہ خانے جمع کروادی گئی ہیں اور واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -