غیر ملکیوں کو غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب لانے والے کو سزا سنا دی گئی

غیر ملکیوں کو غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب لانے والے کو سزا سنا دی گئی
غیر ملکیوں کو غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب لانے والے کو سزا سنا دی گئی
سورس: Representational Image

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ایک عرب شہری کو غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو مملکت میں لانے پر پانچ برس قید کی سزا سنا دی گئی.

عرب نیوز کے مطابق دوران تفتیش یہ بات سامنے آیا کہ ملزم نے چار ہزار ڈالر کے عوض ایک پڑوسی ملک سے غیر قانونی تاکین وطن کو مملکت میں لانے کی ڈیل کی. ملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے پانچ برس قید کی سزا سنائی.

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید سخت سزا دی جانی چاہیے تھی، وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے. 

مزید :

عرب دنیا -