ملک کے 5شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کا انکشاف
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کے مختلف شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، نیشنل پولیو لیب کی رپورٹ میں 5شہروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے پانچ مختلف شہروں کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، نیشنل پولیو لیب نے سیوریج میں پولیو کی تصدیق کی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور، سوات، راولپنڈی کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بنوں اور جنوبی وزیرستان کے علاقے میں بھی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق رواں برس بنوں کے سیوریج میں آٹھویں بار پولیو وائرس پایا گیا ہے، رواں برس پشاورکے سیوریج میں چوتھی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔رواں برس راولپنڈی اور سوات کے سیوریج کے پانی میں تیسری بار پولیو وائرس پایا گیا ہے جبکہ جنوبی وزیرستان کے سیوریج میں پہلی بار پولیو وائرس سامنے آیا ہے۔
انکشاف