توہین عدالت کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کو ہے، بابر اعوان 

توہین عدالت کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کو ہے، بابر اعوان 

  

 اسلام آ باد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان الیکشن کمیشن آف پی ڈی ایم بن چکا ہے۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اہم تعیناتیوں کے فیصلے منور ظریف اور رنگیلا نہیں کرسکتے۔ بابر اعوان نے کہا کہ سارا ڈیزائن ہے کہ مائنس ون کیا جائے جو نہیں ہونا، مائنس کرنے والے خود ہی مائنس ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان الیکشن کمیشن آف پی ڈی ایم بن چکا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم سے متعلق ابھی تک کوئی آرڈر جاری نہیں کیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن نہ عدالت ہے نہ ٹریبونل ہے، آئین کے آرٹیکل 204 میں واضع لکھا ہے کہ توہین عدالت کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو ہے، الیکشن کمیشن کو خود سوچنا چاہیے کہ وہ اپنا مزاق بنارہے ہیں۔ عمران خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے گورننس کا کہیں کوئی نشان تک نظر نہیں آیا، شہباز شریف دنیا کا پہلا وزیر اعظم ہے جسکا ملک پانی میں ڈوبا ہے۔

 بابر اعوان

مزید :

صفحہ آخر -