پی این ایس سی جہاز میں فالٹ،خریداری کی تحقیقات کا فیصلہ

  پی این ایس سی جہاز میں فالٹ،خریداری کی تحقیقات کا فیصلہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پی این ایس سی کے خرید ے گئے جہاز میں بڑا فالٹ نکل آیا، خریداری کی تحقیقات کا فیصلہ، 14 سال پرانے جہازوں کی خریداری کے معاملے پر تحقیقات کا فیصلہ سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی اور وزارت میری ٹائم کی سفارش پرکیا گیا ہے۔ وزارت میری ٹائم افیئرز کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر وزیراعظم کی انکوائری کمیٹی تحقیقات کرے گی۔وزارت میری ٹائم افیئرز کے حکام کا کہنا ہے کہ  14سال پرانے2جہازوں کی خریداری 8 ارب روپے میں کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق خریدے گئے ایک جہاز میں بڑا فالٹ نکلا ہے جس کا تیل پمپنگ سسٹم بوسیدہ ہے، 'سرگودھا'  نامی جہاز شیڈول کے مطابق پیرکی شام پورٹ قاسم پر خام تیل کی ترسیل میں ناکام رہا۔پی این ایس سی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کی پورٹ قاسم کے باہر سمندر میں تین دن تک مرمت کی گئی، پہلی بار خریداری کے بعد جہاز میں اتنی جلد فالٹ نکلا ہے۔پی این ایس سی ذرائع نے بتایا ہے کہ دوسرے جہاز 'مردان' کی اگلے ماہ ڈرائی ڈاکنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، بیرون ملک ڈرائی ڈاکنگ یا بنیادی سروسنگ پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں،کئی سال پہلے خریدے گئے دو جہاز 'خیرپور' اور 'بولان' اب تک ڈرائی ڈاک پر نہیں گئے۔

پی این ایس سی 

مزید :

صفحہ آخر -