چوہدری مقصود احمد کی وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس کے ممبر برائے زراعت فرٹیلائزرز و پیسٹی سائیڈز تقرری

چوہدری مقصود احمد کی وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس کے ممبر برائے زراعت فرٹیلائزرز و ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے چوہدری مقصود احمد ایگزیکٹو گروپ ڈائریکٹر تارا گروپ کو وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے شعبہ زراعت برائے فرٹیلائزرو  پیسٹی سائیڈز کے ممبر کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ چوہدری مقصود احمد سابقہ حکومت پنجاب میں وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے سیڈ و فرٹیلائزر کے ممبر رہے۔ انہوں نے موئثر سفارشات کے ساتھ اہم کردار ادا کیا جس کی بناء پر انھیں دوبارہ اس اعزاز سے نوازا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ روز کہا کہ اس وقت ہماری ٹاسک فورس کو سیلاب زدہ کسانوں کی فوری بحالی کیلئے امدادی اقدامات پر فوری توجہ دینا ہونگی انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے موئثر حکمت عملی تشکیل دی جائے گی۔
چوہدری مقصود احمد

مزید :

صفحہ آخر -