فیول ایڈجسٹمنٹ کیخلاف  درخواستوں پر وفاق کے وکیل کو  کل تک تحریری جواب کا حکم

 فیول ایڈجسٹمنٹ کیخلاف  درخواستوں پر وفاق کے وکیل کو  کل تک تحریری جواب کا ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس علی باقرنجفی نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر وفاقی حکومت کے وکیل کو کل تک تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا ہے،شہری منیر احمد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،درخواست گزاروں کی جانب سے اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ نیپرا اپنے رولز کی خلاف وزری کررہا ہے،نیپرا کی اتھارٹی مکمل نہیں لہذا انکی جانب سے فیصلے غیر قانونی ہیں،نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کروڑوں روپے شہریوں سے وصول کررہی ہے،نیپرا نے اگر قیمتیں بڑھانی ہیں تو پہلے اپنی اتھارٹی کو مکمل کرے،نیپرا غیر قانونی طور پر بجلی کی قیمتوں کو بڑھا رہا ہے،نیپرا کے ریگولر رولز کو واضح نہیں کیا گیا۔

 فیول ایڈجسٹمنٹ

مزید :

صفحہ آخر -