نئے آرمی چیف کے عہدہ پر  سینئرجنرل کی تعیناتی کیلئے  درخواست نا قابل سماعت قرار

نئے آرمی چیف کے عہدہ پر  سینئرجنرل کی تعیناتی کیلئے  درخواست نا قابل سماعت ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے نئے چیف آف آرمی سٹاف کے عہدہ پر سینئرجنرل کو تعینات کرنے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی،عدالت نے دفتری اعتراض کے طور پردرخواست کی سماعت کی،دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل محمد جاوید اعوان نے عدالت میں پیش ہوکرعدالت کوبتایاکہ ابھی تک چیف آف آرمی سٹاف کے تقرر پر عمل درآمد شروع نہیں ہوا،درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جائے،اس طرح ہر شخص اٹھ کر پٹیشن دائر کر دے گا،درخواست گزار شہری محمد علی متین کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاتھاکہ نئے چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی نومبر میں ہونے جا رہی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ سینئرجنرل کو تعینات کرنے کا حکم دیاجائے۔

نئے آرمی چیف

مزید :

صفحہ آخر -