ڈاکٹر نے مشروط طورپر پاکستان  کیلئے سفر کی اجازت دیدی، اسحق ڈار

ڈاکٹر نے مشروط طورپر پاکستان  کیلئے سفر کی اجازت دیدی، اسحق ڈار

  

  لندن (این این آئی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے ان کے ڈاکٹر نے مشروط طور پر انہیں برطانیہ سے پاکستان سفر کرنے کی اجاز ت دیدی ہے، وہ پاکستان واپس آنے کے خواہاں اور معزز عدالت میں عدالتی سماعت کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں۔ بدھ کو عدالت میں پیش کی جانیوالی پٹیشن کی وضاحت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ 15 دن میں پاکستان آنے کے خواہاں ہیں اسلئے معزز احتساب عدالت ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرے اور درخواست گزار کو اس مقدمہ میں فیئر ٹرائل کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا ان کا پاسپورٹ 2018ء میں عمران خان کی حکومت نے منسوخ کر دیا تھا اور تمام سفارتخانوں کو ہدایت جاری کی گئی کہ نیا پاسپورٹ جاری نہ کیا جائے۔اسحاق ڈار نے کہا پی ڈی ایم کی حکومت نے حال ہی میں انہیں نیا پاسپورٹ جاری کیا ہے جس کی بنیاد پر وہ سفر کر سکتے ہیں۔اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ انہوں نے نیب کے نوٹسز کو کبھی بھی ارادی اور غیر ارادی طور پر نظر انداز نہیں کیا۔

اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ آخر -