احتساب عدالت،کانسٹیبلری کیس کی سماعت 29ستمبر تک ملتوی کرنیکا حکم

احتساب عدالت،کانسٹیبلری کیس کی سماعت 29ستمبر تک ملتوی کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خصوصی رپورٹر)احتساب عدالت سینکڈ ملتان نے پنجاب کانسٹیبلری کیس میں مبینہ طور پر 21 کروڑ 33 لاکھ(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
 روپے کی کرپشن کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں ملوث 20 ملزمان محمد باقر، محمد علی شاہ، محمد اعظم، سجاد، ظفر اقبال، منیر احمد، اسمعیل، طاہر، سعید احمد، حفیظ احمد، منظور حسین، لطیف مسیح، افتخار، رحیم بخش، محمود الحسن، سمیع اللہ، ریاض حسین، وقاص علی، ذولفقار علی اور سید اسد علی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ریفرنس کے اختیار سماعت پر بحث کے لئے 29 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ یہ درخواستیں ریفرنس سرکار بنام عبدالجبار شاہ 15 ایم /18 میں دائر کی گئی ہیں۔قبل ازیں فاضل عدالت میں قومی احتساب بیورو ملتان کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری کیس میں مبینہ طور پر ایک 21 کروڑ 33 لاکھ روپے کی کرپشن کرکے قومی خزانے کو ٹیکا لگانے پر ریفرنس دائر ہوا۔ ملزمان کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے افسران کے جعلی دستخط کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ پولیس افسران نے ڈسٹرکٹ اکانٹ افسران  اور اہلکاروں سے ملی بھگت کی، ملزمان نے 732 مبینہ جعلی بھرتیاں کرکے تنخواہیں اور جی پی فنڈ نکلوا کر ہڑپ کر لیا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مقدمہ درج کیا اور ملزمان سے 63 لاکھ روپے کی ریکوری بھی کی، مقدمہ اینٹی کرپشن سے نیب کو منتقل ہوا تھا نیب کی جانب سے پنجاب کانسٹیبلری کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام لگاکر ریفرنس تیار کیا گیا۔