اغواء کیس،ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود خاتون غائب، عدالت کا نوٹس

اغواء کیس،ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود خاتون غائب، عدالت کا نوٹس

  

 ملتان(خصوصی رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان کے جج صادق مسعود صابر نے لودھی کالونی سے نوجوان کو لاکھوں روپے تاوان کی غرض سے(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 اغوا کرنے کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا خاتون کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود عدالت پیش نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔ عدالت نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ایچ او تھانہ گلگشت کو آج ان پرسن طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ گزشتہ سماعت پر ایس ایچ او کی موجودگی ظاہر کی گئی لیکن وہ پیش نہیں ہوئے اور اے ایس آئی اشرف بھی بغیر اطلاع عدالت سے چلا گیا۔ ایس پی احکامات کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ آج اگر عملدرآمد نہ ہوا تو قانون اپنی راہ لے گا۔ اے ایس آئی نے گزشتہ سماعت پر بیان دیا کہ ملزمہ مریم عرف لائبہ لاہور کی رہائشی ہے اسلیے ناکامی ہوئی لیکن اس پر روانگی اور آمد کی رپٹ طلب کی گئی لیکن وہ بھی پیش نہیں کی گئی۔ اس مقدمہ میں ملزمہ سمیرا اور ہاشم ضمانت پر رہا ہیں۔  مقدمہ میں ملزمہ مریم اور سمیرا جبکہ ملزمان ہاشم علی اور غلام حیدر بھی گرفتار ہوئے۔پولیس تھانہ گلگشت کی جانب سے ملزمان سے اغوا میں استعمال ہونے والا رکشہ، موبائل فونز اور مغوی کا پرس برآمد کرنے کے لئے ریمانڈ طلب کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ملزمان نے مغوی غضنفر عباس کی بازیابی کے لیے 20 لاکھ روپے کا تاوان طلب کیا تھا جس پر پولیس تھانہ گلگشت نے مقدمہ نمبر 1603/21 درج کیا تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -