روجھان، پی اے ایف کے زیراہتمام ریلیف کیمپ کی اختتامی تقریب

روجھان، پی اے ایف کے زیراہتمام ریلیف کیمپ کی اختتامی تقریب

  

روجھان(نمائندہ پاکستان)پاکستان ایئر فورس کی طرف سے  لگائے جانیوالا ریلیف کیمپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا  اختتامی تقریب میں پاکستان ائیر فورس(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 کے گروپ کمانڈر شاہد خٹک ونگ کمانڈر کرنل ڈاکٹر وقار اور ونگ کمانڈر حسن جبکہ خواتین سیلاب متاثرین میں بیگم ونگ کمانڈر کرنل ڈاکٹر وقار نے تین ماہ کا خشک راشن کپڑے جانماز تسبیح دیگر ضرورت زندگی کی اشیا اور نقدی امدادی رقوم تقسیم کیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ کمانڈر شاہد خٹک نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کو جب معلوم ہوا کہ راجن پور روجھان میں پاکستانی بھائی مشکل میں ہیں تو پاکستان ائیر فورس نے مشکل وقت پاکستانی  عوام کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا اور مجھے قیادت کرنے کی ذمہ داری سونپی گء جبکہ میرے ساتھ ونگ کمانڈر کرنل ڈاکٹر وقار اپنے اہلیہ کے ہمراہ اور ونگ کمانڈر حسن اپنی ٹیم کے ساتھ پہلے راجن پور پہنچے بعد میں روجھان پہنچے سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالا سڑکوں کے کنارے فلڈ بند بیٹھے ہزاروں سیلاب متاثرین کو لے کر خیمہ بستی میں بسایا اور انھیں  دو وقت کا پکا پکایا کھانا خشک راشن دیا ٹینٹ دئیے اور جو بھی ڈونرز نے امدادی سامان دیا دیانتدادی اور ایمانداری کے ساتھ ہزاروں سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا ونگ کمانڈر کرنل ڈاکٹر وقار اور انکی اہلیہ کے علاوہ ونگ کمانڈر حسن نے جانفشانی کے ساتھ دن رات سیلاب متاثرین کے ساتھ کام کیا اور انکے دکھ بانٹے بیگم کرنل ڈاکٹر وقار خصوصی طور پر لاہور سے روجھان آئی اور روجھان کی خواتین تک امداد پہنچانے اور ان کی مشکلات جاننے میں مدد ملی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -