فوڈ اتھارٹی ٹیم کا بیکری پر چھاپہ،ہزاروں گندے انڈے تلف

فوڈ اتھارٹی ٹیم کا بیکری پر چھاپہ،ہزاروں گندے انڈے تلف

  

ملتان،بہاولپور(سپیشل رپورٹر، بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ بیورو)    فوڈ سیفٹی ٹیم نے محلہ پیپلز کالونی میں رفیق بیکری پر چھاپہ(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

 مارا۔چیکنگ کے دوران بیکری مالکان خوراک میں ہیچری کے انڈوں کا استعمال کررہے تھے۔ انڈوں کی زردی میں مردہ حشرات پائے جانے پرہزاروں انڈے برآمد کرکے موقع پر تلف کردیے۔علاوہ ازیں خوراک میں خراب انڈوں کے استمعال پر مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ خراب انڈوں سے بھاری مقدار میں کیک رس، بسکٹ اور دیگر بیکری آئٹمز تیار کیے جانے تھے۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر تھانہ ممتاز آباد میں ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ شعیب خان جدون نے واضح کیاکہ صوبہ بھر میں خوراک کے نام پر گھناؤنا کاروبار کسی صورت نہیں چلنے دیں گے۔ فوڈسیفٹی ٹیموں نے بہاولپور اور رحیم یار خان میں ڈسٹری بیوٹر یونٹ،ملک شاپ،سویٹس اینڈ بیکرز سمیت کئی فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعددفوڈپوائنٹس کو بھاری جرمانے عائدکردیے۔بہاولپور:بند روڈ پر واقع ایم ارشاد نورانی ورائٹی سٹور کو ملاوٹی مصالحے فروخت کرنے پر 20 ہزارجبکہ محمد پناہ میں رامے بیکرز کو ایکسپائرڈ اشیافروخت کرنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔رحیم یار خان میں چیکنگ کے دوران چوک پٹھانستان میں جالندر 2 سویٹس کو فریزر میں مردہ مکھیوں کی موجودگی اور زنگ آلود مشینری استعمال کرنے پر 40 ہزار روپے جرمانہ کیا۔خانپور میں عمیر فوڈز سنیکس یونٹ کو پاپڑ کی فرائنگ کیلئے رینسڈ آئل کا استعمال کرنے پر 20 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا۔رحیم یار خان ابو ظہبی روڈ پر واقع اشرف ملک شاپ کو کم فیٹ والا دودھ فروخت کرنے پر 14 ہزار جبکہ ناز سینما روڈ پر شاہ جی چکن شاپ کو کم وزن مرغیاں فروخت کرنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ کر دیا۔مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران70 لٹر رینسڈ آئل،50 لٹر غیر معیاری دودھ،22 کلو ایکسپائرڈ اشیاء،27 کلو ملاوٹی مصالحے اور 10 کلو گوشت تلف کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کاکہناتھا کہ خوراک میں ملاوٹ کرنیوالے معاشرے کیلئے ناسور ہیں۔صوبہ بھر میں صحت بخش اور معیاری اشیائے خورونوش کی یقینی فراہمی کیلئے بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -