سستا آٹا سپلائی کیلئے ڈیرہ انتظامیہ سرگرم،فلورملز کی مانیٹرنگ

سستا آٹا سپلائی کیلئے ڈیرہ انتظامیہ سرگرم،فلورملز کی مانیٹرنگ

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی طرف سے آٹے کے 10 کلو اور20 کلو کے تھیلے کے نرخوں میں کمی کے اعلان کے بعد ڈیرہ غازیخان کی ضلعی انتظامیہ نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 20کلو آٹے(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 کا تھیلا1295روپے میں اور 10کلو کا آٹے کا تھیلا648 روپے میں فروخت کیا جائے گا جب کہ فلور ملوں کا ڈیلی کا کوٹہ 2ہزارمیٹرک ٹن بڑھا دیا گیاہے اب فلور ملوں کوروزانہ18 ہزارچھ سو میٹرک ٹن گندم فراہم کی جائیگی۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے ضلع ڈیرہ غازی خان کی تینوں تحصیلوں ڈیرہ غازی خان،کوٹ چھٹہ اور تونسہ میں فلور ملز کی چیکنگ و مانیٹرنگ کیلئے افسران اور آفیشلز کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں،ڈی سی آفس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری مارکیٹنگ،ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک،ویٹرنری افسران،سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجینل ٹرانسپورٹ اتھارٹی،تحصیل دار،نائب تحصیل دار اور دیگر آفیشلزاپنی حدود میں واقع فلور ملز میں سبسیڈائزڈ آٹا کے تھیلوں کی تیاری،ڈیلرز کو سپلائی اور مختص پوائنٹس پر دستیابی کو  روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں گے۔اس حوالے سے تمام افسران اور آفیشلز کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں،دوسری طرف ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی روشنی میں افسران نے فلور ملز کی مانیٹرنگ کا عمل بھی شروع کردیا ہے،ڈی ایف سی مہر اختر حسین نے اس حوالے سے مختلف ڈ یلرز شاپس کا معائنہ کیا اور گرین آٹا بیگز کی دستیابی و سیل بارے معلومات بھی لیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -