عمران خان ملک میں انارکی، انتشار پھیلانے کیلئے سرگرم،علی حیدر گیلانی

عمران خان ملک میں انارکی، انتشار پھیلانے کیلئے سرگرم،علی حیدر گیلانی

  

بٹہ کوٹ+بارہ میل(نمائندہ پاکستان + سپیشل رپورٹر) عمران نیازی ملک میں انارکی اور فساد پھیلانے کی(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 سازشوں پر عمل پیرا ہیں، مسلح جتھوں کے ساتھ اسلام آبا د پر چڑھائی ناکام ہوگی، عمران نیازی جتھوں سے منتخب حکومت گرانے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی،پنجاب اور کے پی کے وفا ق سے برہ است تصادم کی راہ اپنائے ہوئے ہیں، صو بائی حکومتوں کے جاری اقداما ت ملکی اکائی کمزور کرنیے کی کو شش، حکومت پنجاب نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا،سیلاب متاثرین کی بحالی میں پاک افواج ناقابل فرامو ش کردارادا کررہی ہیں، آرمی چیف تقرری خا لصتاَََ آئینی انتظامی معاملہ،تقرری حکومت وقت کااستحقاق ہے، تقرری کو متنازعہ بنانا ادارے کو کمزرو کرنے کی عمرانی سازش مسلح جتھوں سے حکومت گرانے والے ملک کوکمزور لرنا چاہتے ہیں، اسلام آبا د ما ر چ جمہوریت اور ملکی سلامتی کے خلاف گناؤنی سازش، پیپلز پارٹی کے کارکن فتنہ خان کی ملک دشمن سازشن کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ان خیالا ت کا اظہار پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی، سابق صوبائی وزیر مخدوم سید علی حیدر گیلانی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -